0

ضلع منڈی بہاؤالدین میں غنڈہ گردی اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس — ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاؤالدین عامر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں کسی کو بھی غنڈہ گردی، بدمعاشی اور ڈالہ کلچر کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی،منشیات فروشوں، قبضہ گروپوں ، بدمعاشوں، ڈکیتی راہزنی ، راہ چلتی خواتین اور طالبات کو تنگ کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ بیوروچیف سماء لاہورراجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی سی ڈی عامر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے،سی سی ڈی کا فرض ہے کہ وہ عام عوام کو تحفظ کا احساس دلائے۔ عامر عباس شیرازی نے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سرکل انچارجز اپنے اپنے علاقہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،منشیات فروشوں، لونڈے لپاڑوں اسلحہ کی نمائش کرنے والے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیں اور کسی سے کوئی رو رعایت نہ کریں انھوں نے کہا کہ قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان ناسوروں کے خلاف تسلسل سے شدید کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں