0

خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے محفوظ اور یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری، ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد کالج آف لاء میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر مسز کنول شہزادی نے کہا ہے کہ خواتین ملکی آبادی کا پچاس فیصد سے زائد حصہ ہیں اور انہیں تمام شعبوں میں نمایاں نمائندگی ملنی چاہیے۔ دیگر ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے خواتین کو گھر بٹھانے کی بجائے محفوظ اور یکساں مواقع فراہم کر کے معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016ء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ خواتین کے تحفظ، ریلیف اور قانونی مدد کو یقینی بناتا ہے۔
تقریب سے ڈائریکٹر کالج مشتاق خان، ویمن پروٹیکشن آفیسر صنم زہرہ، لاء آفیسر زاہد علی شاکر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اساتذہ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل مس ایمن نے وومن پروٹیکشن سینٹر کی خدمات کو سراہا اور ڈائریکٹر مشتاق خان نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں