0

منڈی بہاءالدین میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اہم اجلاس، زمینوں کے تنازعات شفاف طریقے سے حل

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب / بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کےویژن اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (DRC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں زمینوں کے تنازعات کا کامیابی سے فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں غیر قانونی قبضے موقع پر ختم کروائے گئے،اصل مالکان کو ان کی زمینوں کا قبضہ واپس دلایا گیا،ریونیو ریکارڈ (فرد، رجسٹری، جمع بندی) موقع پر ہی چیک و تصدیق کیا گیا،تمام فیصلے دونوں فریقین کی موجودگی میں مکمل شفافیت سے کیے گئے،اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل نے شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو زمین یا ملکیت سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو DRC سے رجوع کریں۔اگر آپ کا دعویٰ فرد یا ریونیو ریکارڈ کی بنیاد پر درست ثابت ہو تو آپ کا مسئلہ بروقت اور منصفانہ طریقے سے حل کیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ یہ اقدام حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کےعدل، شفافیت اور شہریوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے عزم کی واضح مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں