0

فیصل آباد میں پارکنگ نظام جدید دور میں داخل—ای ٹکٹنگ ڈیوائسز سے شفافیت اور ریونیو میں اضافہ متوقع

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے فیصل آباد پارکنگ کمپنی کو جدید ای ٹکٹنگ ڈیوائسز فراہم کر دی ہیں، جن کی بدولت پارکنگ فیس کی وصولی کے موجودہ طریقہ کار میں شفافیت میں اضافہ، مانیٹرنگ میں بہتری اور مجموعی ریونیو میں نمایاں بڑھوتری متوقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید ای ٹکٹنگ سسٹم کا نفاذ ضلعی انتظامیہ کا ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد شہریوں کو زیادہ آسان، تیز اور شفاف سروس فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیصل آباد کے تمام پارکنگ پوائنٹس پر اس نئے نظام کا فوری نفاذ یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بلا تعطل معیاری سہولت مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف بدعنوانی کے امکانات کم کرے گا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر درست ڈیٹا، مؤثر نگرانی اور شفاف آڈٹ سسٹم کو بھی یقینی بنائے گا۔ اس موقع پر فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام پارکنگ پوائنٹس پر نئے نظام کا نفاذ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں