(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب/ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاؤالدین راشد بشیر کھٹانہ کی جانب سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاؤالدین کے طلباء و طالبات کو خصوصی طور پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،یہ سیشن وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے واضح ہدایات و احکامات کی روشنی میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنا ہے، اس خصوصی سیشن میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاؤالدین کے پرنسپل پروفیسر امیر احمد گوندل ، وائس پرنسپل پروفیسر چوہدری عنایت اللہ قاری ، پروفیسر سیف اللہ گوندل اور دیگر بھی راشد بشیر کھٹانہ نے طلباء کو ہیلمٹ کا لازمی استعمال: طلباء پر زور دیا گیا کہ وہ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ہیلمٹ کو اپنی حفاظت کا بنیادی جزو بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کو حادثات سے بچایا جا سکے،ٹریفک قوانین کی پاسداری: سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور محفوظ سفر کے لیے تمام ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کیا جائے،منڈی بہاءالدین پولیس طلباء سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں۔
