(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب / بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے لیڈی کانسٹیبل کی شادی کے موقع پر پولیس ویلفیئر کے تحت خصوصی ویڈنگ گفٹ پیش کیا۔ یہ تحفہ ضلع پولیس کی اُس روایت کا تسلسل ہے جس کے تحت فورس کے ہر رکن کی خوشی اور فلاح پہلی ترجیح سمجھی جاتی ہے،اس موقع پر ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس نہ صرف اپنے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے اہم لمحات میں بھی اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔ ڈی پی او نے لیڈی کانسٹیبل کے لیے خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی خصوصی دعا بھی کی۔
