0

پردیسی بھی لاہوری ہوگئے؛ صحافی کالونی فیز ٹو عملی مراحل میں داخل صحافی کالونی فیز ٹو کی عملی منظوری پردیسی صحافیوں کے لیے تاریخی خوشخبری ہے؛رانا خالد قمر

(Publish from Houston Texas USA)

(محمد منصور ممتاز سےلاہور )

ارشد انصاری نے وعدہ وفا کر کے صحافی برادری کا دیرینہ خواب حقیقت کے قریب کر دیا؛چئرمین یونائٹڈ جرنلسٹ گروپ

یونائیٹڈ جرنلسٹ گروپ کے چیئرمین رانا خالد قمر نے کہا ہے کہ صحافی کالونی فیز ٹو کا منصوبہ اب فائلوں سے نکل کر عملی تکمیل کے فیصل کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جو لاہور کے صحافیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد انصاری نے جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کر دکھایا ہے اور ایک اور خواب حقیقت بننے کے قریب ہے۔

رانا خالد قمر کا کہنا تھا کہ فیز ون کے بعد ایف بلاک صحافیوں کے سپرد کیا گیا اور اب فیز ٹو کی منظوری نے گویا دہائیوں سے لاہور میں بسنے والے “پردیسی” صحافیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ “یوں سمجھیں کہ ہم پردیسی بھی لاہوری ہوگئے۔ لاہور میں اپنی چھت اور اپنی جائیداد ہونا ہر پردیسی کا خواب ہوتا ہے، جو اب حقیقت کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔”

انہوں نے اس تاریخی پیش رفت پر ارشد انصاری اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر فرید احمد، سی ای او روڈا اور تمام متعلقہ حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین یونائیٹڈ جرنلسٹ گروپ نے لاہور پریس کلب کے سابق صدر اعظم چودھری اور اپوزیشن رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جھوٹے پراپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے سچ کا ساتھ دیا یا خاموش رہ کر اس منصوبے کی حمایت کی۔

رانا خالد قمر نے کہا کہ صحافی کالونی فیز ٹو صرف ایک رہائشی منصوبہ نہیں بلکہ صحافی برادری کی عزت، محنت اور دہائیوں کی جدوجہد کا اعتراف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں