0

ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر کی زیر صدارت کمیشنر آفس میں افسران کی موجودگی میں ضلع اوکاڑہ سے متعلقہ محکمہ ہائی وے کے 8 منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے۔

(Publish from Houston Texas USA)

(رپورٹ :طیّب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ضلع اوکاڑہ سے متعلقہ محکمہ ہائی وے کے 8منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر30/1ALسے چک26/Dتک 8کلو میٹرطویل میٹل روڈ کی تعمیر و مرمت پر لاگت کا تخمینہ28کروڑ88لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اسی طرح جوڑایاں پل ملتان روڈسے حجرہ شیر گڑھ روڈ براستہ ایچ پلاٹ، حسین گڑھ، رحمت والا، 17/Dاور18ڈی 24کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر ومرمت جس پر لاگت کا تخمینہ 57کروڑ83لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اسی طرح شیر گڑھ بائی پاس سے شیرگڑھ /رحمت والا روڈ سے چونیاں سے اخترآباد شیر گڑھ 5کلو میٹرطویل سڑک کی تعمیر ومرمت پر13 کروڑ60لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سوہاگ پل سے شہامد پل براست چک احمد خان کھوکھر 7کلو میٹرطویل سڑک پر 19کروڑ 65لاکھ روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جندراکہ نول پل روڈ براستہ پیراں دی بستی سے کوٹ سلطان پور 2کلو میٹر طویل سڑک پر6 کروڑ 89 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جسے چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اسی طرح اوکاڑہ فیصل آباد روڈ (کنگرہ والا پل) سے اکبر چوک تک8.2کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر ومرمت پر29کروڑ 22 لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ستگرہ سے گوگیرہ روڈ براستہ جبوکہ19.20کلومیٹر طویل سڑک پرایک ارب 9کروڑ68لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح ایچ پلاٹ سے اخترآباد شیرگڑھ رود براستہ 22/1-AL، 23/1-ALاور24/1-ALروڈ اور سڑک کے ساتھ ڈرین کی تعمیر پر20کروڑ23لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ تمام سکیموں کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں