(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب /بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت مند پنجاب مشن کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں 641فوڈ پوائنٹس و یونٹس کی چیکنگ، سنگین بے ضابطگیوں پر 47 دکانداروں کو 4لاکھ 51ہزار 500 کے جرمانے عائد ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ڈویژن بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب مشن کے تحت چھوٹے بڑے، معروف اور لوکل فوڈ یونٹس کی یکساں سرپرائز چیکنگ جاری ہے. ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ ڈویژن محمد سجاد گوندل کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ڈویژن بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہیں جس میں 641فوڈ پوائنٹس و یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے47کو 4لاکھ 51ہزار 500 کے جرمانے عائد کردئیے گئے جبکہ ایک فوڈ پوائنٹ پر مقدمہ درج اور ایک کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی. جاری کی گئی ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈویژن محمد سجاد گوندل نے بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے ماہ نومبر میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات میں بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں219، حافظ آباد129، گجرات99، سیالکوٹ73، منڈی بہاؤالدین68 اور نارووال میں53فوڈ پوائنٹس و یونٹس کا معائنہ کیا گیا، کارروائیوں کے دوران برآمد ہونے والی بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ و ممنوعہ اشیاء موقع پر ہی تلف کردی گئیں ، سابقہ ہدایات پر عمل درآمد اور پیور قوانین پر عمل پیرا نا ہونے پر کارروائیاں کی گئیں ، فوڈ پوائنٹس کے پروسیسنگ ایریا میں گندگی اور کھلی ڈرین موجود پائی گئی، فوڈ ورکرز کا میڈیکلز اور ٹریننگ سمیت دیگر اہم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا جس پر ریجن بھر کے 47 فوڈ پوائنٹس ہوٹلوں ریستورانوں مٹھائی کی دکانوں بیکر یوں وغیرہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 51 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ محمد سجاد گوندل کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی مصروف عمل ہے، شہری گھروں میں آنے والے دودھ کا معائنہ پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت کرواسکتے ہیں، دودھ کی ٹریس ابیلٹی پر کام کیا جارہا ہے، عوام الناس خوراک سے متعلق شکایات کی صورت میں1223پر اطلاع دیں…
