(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب/ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کے ویژن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین راجہ حیدر عباس کی سربراہی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین رضوان بشیر آغا کا شاندار عوامی اقدام منڈی بہاؤالدین شہر میں متعدد مقامات پر پھولوں کے باغ لگانے کا سلسلہ شروع ۔ریلوے پھاٹک کے پاس بھی پھولوں کا باغ لگا دیا گیا ، شہر پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو سے مہک اٹھا ۔ اس موقع پر راجہ حیدر عباس اور رضوان بشیر آغا کا بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ حیدر عباس اور رضوان بشیر آغا کا کہنا تھا کہ ریلوے پھاٹک کے گرد گرین بیلٹ کا خوبصورت اور ماحول دوست پراجیکٹ نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ شہریوں کو صاف، تازہ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگا،میونسپل کمیٹی کی بروقت کاوشیں اور عملی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ شہر کی بہتری اور ترقی ان کی پہلی ترجیح ہے،بہت جلد عوام اس منصوبے کے ثمرات اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
