0

پاکستان کی موجودہ حکومت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ خیبر پختونخوا مینڈیٹ چھیڑا گیا تو عوام سڑکوں پر آئیں گے۔ محمود خان اچکزئی

(Publish from Houston Texas USA)

( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف کوئٹہ )

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ
محمو‌د خان اچکزئی نے خبردار کیا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا کے عوامی مینڈیٹ کو پامال کیا گیا یا گورنر راج نافذ کرنے کی کسی بھی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر بھرپور مزاحمت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی بانی رہنماء خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 52 ویں برسی کے سلسلے منعقدہ بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس عظیم الشان جلسہ عام میں مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے جلوسوں کی شکل میں شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کو محض رسمی دستاویز بنا کر رکھ دیا گیا ہے، حالانکہ وہ ہی ریاستی نظم و نسق کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک ایسا پارلیمان وجود میں آئے جو دباؤ، اثر و رسوخ یا غیر شفاف طریقوں سے تشکیل پایا ہو، تو وہ آئین کی بنیادی ساخت میں تبدیلی کا اخلاقی اختیار نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق تمام دباؤ کے باوجود عوام نے اپنا فیصلہ واضح طور پر دیا، مگر کچھ حلقوں میں وہ امیدوار کامیاب قرار دیے گئے جو اصل مقابلے میں پیچھے تھے، اور یہ سب غیر منصفانہ حربوں اور مالی معاملات کے ذریعے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی اجتماعی نااہلی ایک مصنوعی اکثریت بنانے کی کوشش ہے، جس کے نتیجے میں ایک ایسی حکومت کھڑی کی گئی ہے جو عوامی اعتماد سے محروم ہے۔ اچکزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے شفافیت سے متعلق سوال اٹھانے پر ناراضی ظاہر کی جاتی ہے، جبکہ عدالتی نظام بھی انصاف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پشتون اور بلوچ علاقوں کی وسعت اور وسائل ہی اُن میں بدامنی پیدا کرنے کی بنیادی وجہ بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں آئین کی بالادستی ہوتی ہے، وہاں یونیفارم عوام کے تحفظ کی علامت ہوتا ہے، مگر بدقسمتی سے یہاں خوف کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے بنیادی وسائل اور حکمرانی کا اختیار عوامی قومیتوں پشتون، بلوچ، سندھی، پنجابی اور سرائیکی کے پاس ہونا چاہیے، نہ کہ کسی بااثر طبقے کے پاس۔جلسہ عام سے پی ایم اے پی، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور آئین و جمہوری حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ جلسہ عام کے اختتام پر پی ایم اے پی کوئٹہ کے صدر سید شرف نے قرارداد پیش کی. جلسہ عام نواب ایاز خان جوگیزئی سمیت مختلف رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اپنے دور کے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اسکی بچاؤ کا واحد راستہ قوموں کی حقوق تسلیم کرنا ہوگا اور پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگا افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان میں بدترین سلوک کیا جا رہا ہے حالانکہ ہمارے جنرل کہتے تھے کہ یہ ہمارے جنگ لڑ رہے ہیں مگر ان کو درپدر کرکے انکو ملک سے نکالا جا رہا ہے ہم جنگ نہیں چاہتے دنیا کے عالمی طاقتوں نے بڑی جنگیں کرکے اب ایک پرآمن زندگی گزار رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں