0

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے تعلیم دوست ویژن اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی خصوصی ہدایت پر ضلع ساہیوال میں سٹیم STEAM Competition 2025 کا انعقاد کیا گیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

*وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے تعلیم دوست ویژن اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی خصوصی ہدایت پر ضلع ساہیوال میں سٹیم STEAM Competition 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل اور اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ماہم واحد نے خصوصی شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹ اور میتھس کے شعبوں میں بھرپور مہارت اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ آرٹس اور ریاضی کے فروغ کے لیے ایسے مقابلے بے حد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے لیے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہیں اور سٹیم مقابلوں کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ ضلع ساہیوال میں یہ مقابلے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال تنویر احمد غزالی کی سربراہی میں منعقد ہوئے۔ مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائیر سکینڈری سکول ساہیوال، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول 86 سکس آر ساہیوال اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول 9/ 120ایل کمیر نے حاصل کی۔ یہ مقابلہ نہ صرف بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرتا ہے بلکہ مستقبل کی جدید تعلیمی سمت کا تعین بھی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں