0

حکومت پنجاب کا پائیدار ترقی کی جانب بڑا قدم

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد میں پہلے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگِ بنیاد

فیصل آباد میں پنجاب کے پہلے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فیز ون کی کنسٹرکشن سائٹ پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈینمارک اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے اس اہم ماحولیاتی و ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، منسٹر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین اور پاکستان میں ڈینمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جس کے تحت یومیہ 33 ملین گیلن ویسٹ واٹر کو عالمی ادارہ صحت اور یورپی ممالک کے معیارات کے مطابق صاف کیا جائے گا، منصوبے کا مجموعی تخمینہ لاگت 56 ارب روپے ہے جسے پہلی بار 2017 میں پلان کیا گیا تھا اور اب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں اسے عملی شکل دی جا رہی ہے، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تحت واسا فیصل آباد اس منصوبے کو مکمل کروائے گا جبکہ بائیو گیس کے ذریعے 3 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی یقینی بنائی جائے گی، منصوبہ اکتوبر 2028 میں مکمل ہو گا اور 2031 تک کنسلٹنٹ کمپنی اس کی آپریشنل نگرانی کے فرائض انجام دے گی، اس منصوبے سے مقامی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، شہر میں جاری 10 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی پراجیکٹس کے ساتھ مزید 12 ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے جبکہ فرینچ حکومت کے تعاون سے یومیہ 30 ملین گیلن واٹر ٹریٹمنٹ کا ایک اور بڑا منصوبہ بھی جلد شروع کیا جائے گا، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ زرعی استعمال کے لیے صاف پانی کی دستیابی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا اور واسا پنجاب کے تحت ویسٹ اور سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں