0

کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کے شعبہ بایو سائنسز کے زیر اہتمام رنگا رنگ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن ساہیوال )

کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کے شعبہ بایو سائنسز کے زیر اہتمام رنگا رنگ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ طلباءو طالبات نے کھانا پکانے کے مقابلوں، لائیو کُکنگ ڈیموز اور مختلف فوڈ اسٹالز کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،تقریب میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت متعدد اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور طلباء کی محنت و لگن کو سراہا۔تقریب کے آغاز پر ساہیوال کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نجیب رحمان، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بائیو سائنسزاور ڈاکٹر ابرار حسین، پرنسپل آرگنائزر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے طلباء کی پیشہ ورانہ مہارت اور تخلیقی آئیڈیاز کو سراہاکہا کہ ایسے فیسٹیول نہ صرف فوڈ سیفٹی کے شعور کو بڑھاتے ہیں بلکہ طلباء کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے طلباء و طالبات اور منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں اعتماد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔ساہیوال کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نجیب الرحمان نے کہا کہ اس طرح کی انٹرایکٹو سرگرمیاں طلباء کے اعتماد، مہارت اور پیشہ ورانہ ترقی میں نمایاں اضافہ کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں