0

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا دورہ کیا اور مریضوں کو وارڈز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال )
سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرعبدالمجید نیازی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر عبدالمجید نیازی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کی حاضری رجسٹرڈ چیک کی اور فارمیسی میں دستیاب ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈیوٹی پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتال آنے والے ہر مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی یقینی بنانے پر زور دیا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں