(Publish from Houston Texas USA)
(از: راجہ محمد ایوب، بیورو چیف، منڈی بہاؤالدین)
نذیر میموریل ہیلتھ سروسز منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام ملکوال میں آنکھوں کے مریضوں کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں41 مستحق مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر اور سابق ایم پی اے چوہدری آصف بشیر بھاگٹ نے آئی ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا، جہاں چیئرمین پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن ناصر عباس تارڑ اور ہسپتال کی انتظامیہ نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ادارے کی فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر چوہدری آصف بشیر بھاگٹ نے کہا کہ تقریباً دس سال بعد اس ہسپتال میں آیا ہوں اور یہاں غریب مریضوں کی خدمت کا جذبہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کام ریاست کے کرنے کے تھے، وہ آج اوورسیز پاکستانی جذبۂ خدمت کے تحت سرانجام دے رہے ہیں، جن میں ناصر عباس تارڑ کا کردار نمایاں ہے۔ سابق ایم پی اے نے ہسپتال کی خدمات کو علاقے کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے فلاحی منصوبوں کا دائرہ مزید دیہات اور قصبات تک بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہوسکیں
