0

فیصل آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ کا بڑا قدم — پانی، ماحول اور شہری سہولتوں کے نئے دور کی جانب پیش رفت ڈنمارک کے تعاون سے پنجاب کا واحد جدید ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں بھی موجود تھے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ ڈنمارک کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ پنجاب بھر میں اپنی نوعیت کا واحد پراجیکٹ ہے جس کے تحت روزانہ 33 ملین گیلن سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد زرعی استعمال کے قابل بنایا جائے گا، اس سے جہاں کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہو گا وہیں شہریوں کو ماحولیاتی اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور واسا اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ دورہ کے دوران انہوں نے کنٹریکٹر سٹاف کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو دی گئی ٹائم لائن کے مطابق جاری رکھا جائے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں نے اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی جس پر ایم ڈی واسا نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کو معیاری نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے شہر میں سیوریج ڈسپوزل نظام بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں