0

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ورلڈ انیمیا ڈے کے موقع پر شعبہ گائنی کے زیرِ اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن )

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ورلڈ انیمیا ڈے کے موقع پر شعبہ گائنی کے زیرِ اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت شعبہ گائنی کی سربراہ پروفیسر نائلہ یاسمین ،ڈاکٹر حنا الیاس اور ڈاکٹر صفیہ اظہار نے کی۔ ساہیوال میڈیکل کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، ڈاکٹر زاہد ستار، ڈاکٹر زاہد رفیق، ڈاکٹر ماہ پارہ سمیت فیکلٹی ممبران اور نرسز کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ آگاہی واک رحمت اللعالمین بلاک سے شروع ہو کر ایم ایس آفس تک نکالی گئی۔واک کے دوران شرکاء نے انیمیا سے متعلق آگاہی دینے والے فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر خون کی کمی کے نقصانات اور اس کی روک تھام سے متعلق پیغامات درج تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر حنا الیاس اور ڈاکٹر نائلہ یاسمین نے کہا کہ خون کی کمی خواتین میں تیزی سے پھیلنے والا مسئلہ ہے جس کے سدباب کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنی غذائی ضروریات اور صحت کے معاملات میں غفلت نہیں برتنی چاہیے کیونکہ ان کی صحت آئندہ نسلوں کی بنیاد ہے۔ شرکاء نے انیمیا سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور متوازن غذا کی اہمیت اجاگر کرنے کے عزم کے ساتھ واک اختتام پذیر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں