0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل نے اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد اور سی ای او ہیلتھ عبدالمجید نیازی کے ہمراہ گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ اچانک دورہ کیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیّب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن )

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا-ہسپتال میں موجود روبیلہ اور خسرہ کی ویکسینیشن کے لئے قائم خصوصی کاؤنٹر کا جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اے ڈی سی جی نے ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور انہیں بہترین نگہداشت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لئے قائم خصوصی کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے ہر بچے کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین ضرور لگائی جائے تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہسپتال انتظامیہ کو مجموعی سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور مریضوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔بعد ازاں انہوں نے سی ای او ہیلتھ آفس میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 29 نومبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں تاکہ انہیں خسرہ اور روبیلا سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں