(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
فیصل آباد: این اے 96 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عدم حاضری پر الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے بھائی اور امیدوار بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دوران وزیر مملکت طلال چوہدری اور ان کے بھائی بلال بدر نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر کمیشن نے واضح برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی اور اب پیشی سے بھی گریز کیا جا رہا ہے جس سے تاثر ملتا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیر خود کو قانون کا پابند نہیں سمجھتے، سماعت کے دوران طلال چوہدری اور بلال بدر نے ایک روز کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی جبکہ لیگل ٹیم نے وزیر مملکت کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش پیش کی، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بلال چوہدری انتخابی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوسکے تاہم الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ فی الحال انہیں نااہل نہیں کیا جا رہا مگر کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور الیکشن کمیشن اپنی کارروائی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے جاری رکھے گا۔
