0

منڈی بہاؤالدین میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب, بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پرڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام 25 نومبر بروز منگل دن 11 بجے آگاہی واک /ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبد الرحیم شیرازی کریں گے ۔ آگاہی واک میں ایس پی انویسٹی گیشن چوہدری امجد محمود گوجر، ڈی ایس پی ہیڈ ہیڈ کوارٹرز چوہدری سکندر حیات گوندل ، ڈی ایس پی صدر چوہدری محمد امجد کھوکھر ، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری راشد بشیر کھٹانہ ، ڈی ایس پی لیگل غضنفر حیات تلہ ، بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب ، پبلک ریلیشنز آفیسر سب انسپکٹر ریاست علی سمیت تھانوں کے ایس ایچ اوز ، وکلا ، تاجروں صحافیوں بینکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد واک میں شرکت کرے گی ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس واک کا مقصد خواتین کے حقوق اور ان پر تشدد کے حوالے سے خواتین اور معاشرہ میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا تاکہ ہر مظلوم خاتون اپنے حقوق اور اپنے خلاف روایتی تشدد کے خاتمے کے لیے قانونی امداد حاصل کر سکیں ، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید عبد الرحیم شیرازی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ایسے واقعات کے سدباب اور تدارک کے لیے عملی اقدامات کا حکم دیا ہے ۔ پی آر او ریاست علی سب انسپکٹر نے بیورو چیف روز نامہ سماء و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ واک 11بجے چلڈرن ہسپتال سے شروع کی جائے گی جو مختلف سڑکوں اور بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب منڈی بہاؤالدین کےسامنے اختتام پذیر ہو گی۔ واک میں شرکت کرنے کے لئے ضلع بھر کے پولیس افسران اور جوانوں میں بڑا جوش اور ولولہ پایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں