0

پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن کے زیرِ اہتمام “عزمِ جواں” کے عنوان سے بچیوں کی بنائی گئی خطاطی اور مصوری کی نمائش کا انعقاد کیاگیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(رپورٹ :طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن کے زیرِ اہتمام “عزمِ جواں” کے عنوان سے بچیوں کی بنائی گئی خطاطی اور مصوری کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں نوخیز فنکاراؤں نے اپنے دلکش اور تخلیقی فن پارے پیش کیے۔ نمائش کے اختتام پر شریک بچیوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔ نمائش کے افتتاح کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر نیاز احمد مغل نے کہا کہ نوجوان لڑکیوں کی فنونِ لطیفہ سے بڑھتی ہوئی وابستگی نہایت خوش آئند ہے، ان کی تخلیقی سوچ اور باریک بینی ہمارے معاشرتی شعور میں مثبت اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کا اعتماد کے ساتھ آرٹ کی دنیا میں قدم رکھنا ان کی ذہنی پختگی اور مثبت تربیت کا ثبوت ہے اور ایسے پلیٹ فارم انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ نمائش میں شریک سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) پیر احسان الحق ادریس نے کہا کہ فن انسان کے اندر موجود خوبصورتی کو جگاتا ہے اور بچیوں کا اس روایت سے جڑنا نہایت قابلِ تعریف ہے۔ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل ہمیشہ نوجوانوں خصوصاً بچیوں کے فن کو نمایاں کرنے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے سرگرم رہتی ہے، اور عزمِ جواں اسی کے تسلسل کی نمائندہ نمائش ہے۔ نمائش کے انعقاد میں قیمتی معاونت فراہم کرنے پر میاں افضل کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اس نمائش میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے والی فنکاراؤں میں زینب بابر، اقراء فاطمہ، عاصمہ لیاقت، ہمہ عرفات، ثبیلہ کیانی، ثوبیہ محمود، حفصہ امین، جویریہ عزیز، زینت حسن اور ماہ نور ظفر شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں