0

بہاؤالدین میں صارفین کی آگاہی سیمینار، حقوق اور شکایات کے طریقہ کار پر روشنی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب, بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈاکٹر کرن خورشید سیکریٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ لاہور فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) عمران قریشی‘ ڈائریکٹر جنرل کموڈٹیز کے وژن اور ڈاکٹرفیصل سلیم‘ ڈپٹی کمشنر/چیئرپرسن‘ ڈسٹرکٹ کنزیومرپروٹیکشن کونسل منڈی بہاؤالدین کی ہدایات کے مطابق ضلع میں صارفین کی آگاہی مہم کو تیز کیا جائے کے سلسلہ میں ایک عدد آگاہی سیمینار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاؤالدین میں زیر صدارت شہلا مبین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل منعقد کیا گیا جس میں نورین نیاز،فخر بتول ممبران ضلعی صارف تحفظ کونسل منڈی بہاؤالدین، اساتذہ اور کالج میں زیر تعلیم طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ شہلا مبین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاؤالدین نے صارف تحفظ ایکٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاء کو بطور صارف ان کے حقوق کیا ہیں اور وہ اپنے حقوق کا تحفظ کیسے کرسکتے ہیں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ اگر دکاندار آپ کو رسید جاری نہیں کرتا، بیچنے والی اشیاء کے اجزاۓ ترکیبی سے آگاہ نہیں کرتا، تیاری اور میعاد اختتام اور قیمتیں واضح طور پر اپنی دکان پر آویزاں نہیں کرتا تو آپ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاؤالدین سے رجوع کر کے اپنی شکایات کا اندراج کرسکتے ہیں۔ اتھارٹی شکایت ثابت ہونے پر 1 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکتی ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت پنجاب اور سی ایم پنجاب کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاوالدین عوام کے بطور صارف حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، صارفین بھی زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اشیاء کی خریداری کے دوران تیاری اور میعاد ختم تاریخ، پرائس لسٹ، اجزاۓ ترکیبی اور رسید کی بابت دریافت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں