(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب, بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے وژن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین حق نواز کی جانب سے نمایاں سماجی خدمات انجام دینے والے مخیر افراد میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شہزاد اسلم ججہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شیخ عارف نثار کے ہمراہ 25 مخیر افراد میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ احسان اللہ ساہی اور دیگر شرکاء نے اس حوصلہ افزائی پر سپرنٹنڈنٹ جیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اعتراف سے نہ صرف ہمارا اعتماد بڑھا ہے بلکہ آئندہ مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ بھی بیدار ہوا ہے۔تقریب میں نظم و ضبط، اصلاحاتی اقدامات اور جیل افسران کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی ادارے کی پہلی ترجیح ہے۔ میں سماجی خدمات پر دل کی گہرائیوں سے آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ آپ وہ لوگ ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے وسائل بلکہ اپنی توجہ محبت اور احساس ذمہ داری کو ہمارے قیدی بھائیوں کی اصلاح و فلاح کے لئے وقف کیا،آپ کے تعاون سے یہاں کے اصلاحی نظا م کو تقویت ملی اور قیدیوں کے دلوں میں یقین پیدا ہوا کہ معاشرہ ان کے لئے دروزے بند نہیں کرتابلکہ انہیں سنوارنے کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے،آپ نے عطیات سرگرم تعاون اور عملی اقدامات سے اس ادارے کو بہتر بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین بھی ہے اور قابل تقلید بھی،قیدیوں کی تعلیم،ہنر فلاح اور بحالی کے لئے آپ کا جذبہ دراصل انسانیت کی خدمت ہے اور انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے میں اپنی طرف سے اور ضلع منڈی بہاؤالدین کی جیل انتظامیہ کی جانب سے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ آپ کے رزق،صحت اور عزت میں ہمیشہ اضافہ فرمائے اور آپ کو اس نیکی کا بہترین بدلہ عطا کرے،آپ کا تعاون ہمارے لئے باعث عزت اور باعث افتخار ہے بھی ہے
