0

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کا ڈی ایس پی غضنفر حیات تلہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

(Publish from Houston Texas USA)

منڈی بہاؤالدین (راجہ محمد ایوب / بیورو چیف )

ڈ ی پی او منڈی بہاؤ الدین سید عبدالرحیم شیرازی نے شاندار کارکردگی پر ڈی ایس پی لیگل غضنفر حیات تلہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی نےنہایت ہی ایماندار ، دیانتدار اور فرض شناس پولیس آفیسر ڈی ایس پی لیگل منڈی بہاؤالدین غضنفر حیات تلہ کو شاندار کارکردگی اور اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے ۔اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس منڈی بہاؤالدین میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی اوسید عبدالرحیم شیرازی نے غضنفر حیات تلہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،دریں اثناء بیوروچیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے ڈی ایس پی لیگل غضنفر حیات تلہ کو ڈی پی او کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں