(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈویژنل بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کا مرکزی جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر منعقد ہونے والے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور مجالس کے مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مرکزی جلوس کے روٹ صدر گیٹ امام بارگاہ سے لے کر کچہری روڈ، کمیٹی روڈ، موٹا فیقا چوک اور وارڈ نمبر 5 تک کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور اور نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی نگرانی کے لیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں تاکہ کہیں بھی کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے تمام جلوسوں کے روٹس کی نگرانی رات گئے تک جاری رکھی جائے گی جبکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔