سپورٹس ایونٹس 0

یومِ یکجہتی کشمیر: منڈی بہاؤالدین میں فٹبال اور ہاکی کے شاندار مقابلے، نوجوانوں کا جذبہ دیدنی

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ منڈی بہایالدین کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر (5 فروری) کے موقع پر سپورٹس ایونٹس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر فٹبال اور ہاکی کے سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے، جن میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش، ولولے اور جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ میدان میں صرف کھیل ہی نہیں بلکہ کشمیر سے یکجہتی، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبات بھی پوری آب و تاب سے نظر آئے۔ یہ ایونٹس اس عزم کا اظہار تھے کہ پاکستان کا ہر شعبہ، بالخصوص کھیلوں سے وابستہ نوجوان، کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ کھیل، یکجہتی اور قومی جذبے کا یہ حسین امتزاج یقینا ایک یادگار پیغام بن کر ابھرا۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں