گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین منڈی بہاؤالدین 0

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین منڈی بہاؤالدین میں شاندار کانووکیشن تقریب: 89 طالبات کو تعلیمی کارکردگی پر میڈلز سے نوازا گیا

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین منڈی بہاؤالدین میں کانووکیشن کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری اور ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ حمیدہ وحیدالدین تھے۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن پروفیسر نزہت کلثوم شہزادی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد ارشد محمود،پروفیسر چوہدری محمد فاروق پھپھرا، پرنسپل پروفیسر حفظہ شوکت چیمہ،پرنسپل پروفیسر صائمہ امبرین، پرنسپل پروفیسر امیر احمد گوندل، پروفیسرعنایت اللہ قاری،ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور راجہ محمد ایوب، اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر محمد عاطف منیر اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔تقریب میں89طالبات کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر گولڈ، سلور اور برونز میڈلز دئیے گئے۔مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اور ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کالج کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ محنت، دیانت اور نظم و ضبط کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے طالبات کو خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے اور محنت کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرنے کی تلقین کی۔ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحید الدین کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم ملک کی ترقی کی ضمانت ہے اور طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو قومی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد ارشد محمود نے کہا کہ یہ تقریب طالبات کے لیے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ ایک تحریک بھی ہے کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔پرنسپل مسز حفظہ ذوالفقار کا طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں ادارے کی محنت اور طالبات کی لگن کا نتیجہ ہیں۔ وائس پرنسپل مسز اورینب افضل نے تعلیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین منڈی بہاو¿الدین علمی میدان میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور طالبات کی کامیابیاں اس ادارے کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ تقریب کے اختتام پر وائس پرنسپل مسز اورینب افضل نے مہمانوں، اساتذہ،طالبات اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں