کھیلتا پنجاب پروگرام 0

کھیلتا پنجاب پروگرام پنک گیمز 2026ء، فیصل آباد ڈویژن کی 16 گرلز ٹیمیں لاہور روانہ

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت منعقد ہونے والے پنک گیمز 2026ء میں شرکت کے لیے فیصل آباد ڈویژن سے 16 مختلف کھیلوں کی گرلز ٹیمیں لاہور روانہ ہوگئیں۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور گرلز کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس پہنچے اور کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان، شہر اور ڈویژن کی نمائندگی کر رہی ہیں، اس لیے نظم و ضبط اور اسپورٹس مین اسپرٹ کھلاڑیوں کا طرۂ امتیاز ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنک گیمز میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیموں کی نمائندگی باعثِ اعزاز ہے اور فیصل آباد کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ کمشنر نے اظہارِ یقین کیا کہ فیصل آباد ڈویژن کی ٹیمیں ان شاء اللہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز کے ساتھ واپس لوٹیں گی۔ پنک گیمز میں آرچری، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، ہاکی، ووشو، کراٹے، ماس ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، تیکوانڈو، والی بال، رگبی، شطرنج، ویٹ لفٹنگ اور پیڈل ٹینس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پنک گیمز 11 سے 15 فروری تک لاہور میں منعقد ہوں گے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قوامی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں