(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤ الدین عدیل حیدر نے کہا ہے کہ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انھیں سہولت دینا ہے عوام کو کنزیومر کونسل و کنزیومر کورٹ اور صارفین کے حقوق بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے صارفین کو چائیے کہ وہ کوئی بھی چیز خریدیں تو اس کی دکاندار سے رسید حاصل کریں اگر سرکاری ریٹ سے زیادہ کوئی بھی دکاندار شہریوں کو اشیائے خوردونوش فروخت کرتا ہے تواس کی اطلاع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ کنزیومر کونسل کے متعلقہ ذمہ داروں کو بھی دی جائے تاکہ وہ دکاندار کو نوٹس جاری کر کے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد جعفر چوہدری،ڈی ایس پی لیگل چوہدری غضنفر حیات تلہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل میڈم شہلا مبین، فاؤنڈر چئیرمین و بانی صدر ایوان صنعت و تجارت منڈی بہاؤالدین پیر سید محمد حیدر رضا نقوی، صدر چیمبر آف کامرس و مرکزی صدر انجمن تاجران معیز اللہ دیوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اطہر لطیف سینئر ممبر ڈی سی پی سی راجہ محمد ایوب ، میاں آصف شبیر ، نادیہ بٹ ،نورین ناز ،صاعقہ نورین ،سینئر اسسٹنٹ کامران نقوی و دیگر افسران اور ممبران ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو مزید فعال اور متحرک کیا جائیگا اور عوام اور انتظامیہ سے رابطہ رکھنے والے متحرک شہریوں کو ترجیح دی جائے گی ،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شہلا مبین نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005ء کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انھوں نے بتایا کہ زائدالمعیاد،غیر معیاری مصنوعات کی فراہمی اشیاء کی پیکنگ پر اجزائے ترکیبی،تاریخ اختتام اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، سرکاری نرخوں سے زائد چارج کرنے،غلط اور گمراہ کن اشتہار بازی کے ذریعے اشیاء کی فروخت،کسی بھی ادارے یا فرم کی نامناسب خدمات کی بدولت پریشانی کی صورت میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل فوری کاروائی عمل میں لائے گی۔
