0

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر اصف طفیل کی زیر صدارت شہر کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

(Publish from Houston Texas USA)

رپورٹ:(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن نے(ر)سمیع اللّه فاروق اس کے علاوہ دیگر اعلی افسران نے شرکت کی

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ پنجاب حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے حکومت خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات شہر کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، منیجنگ ڈائریکٹر واسا تنویر قیصر سندھو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں زیرِ تعمیر سڑکوں کے ساتھ ساتھ سیوریج لائنز، فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس کی منصوبہ بندی پہلے سے کی جائے تاکہ بعد میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے واضح سائن بورڈز نصب کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر کی تمام سٹریٹ لائٹس کو فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ کمشنر نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں بیوٹیفیکیشن منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تاکہ ساہیوال شہر کو ایک خوبصورت، صاف اور مثالی شہر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں