0

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت شہر بھر میں عارضی ہفتہ وار بازاروں کے حوالے سے کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ شہر میں لگنے والے ہفتہ وار بازاروں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے اور وہاں قائم غیر قانونی تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں شہر بھر میں لگنے والے عارضی ہفتہ وار بازاروں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد، ایس ڈی ای او پیرا فورس نعمان قیصر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے شہر کے مختلف علاقوں میں لگنے والے ہفتہ وار بازاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ساہیوال نے کہا کہ گلی کوچوں، چوکوں اور چوراہوں میں لگنے والے بازار اگر ٹریفک کے مسائل یا شہریوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ کا باعث بنیں تو انہیں فوری طور پر منتقل یا ختم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ کی اولین ترجیح شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں