0

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارتکمیشنر آفس میں آثار قدیمہ کے تحفظ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا

(Publish from Houston Texas USA)

(رپورٹ :طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ آثارِ قدیمہ ہماری تہذیبی شناخت اور قومی ورثہ ہیں، جن کی حفاظت ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جائے، باقاعدہ خصوصی دورے کیے جائیں اور حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ان قیمتی ورثے کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔وہ یہاں اپنے دفتر میں آثارقدیمہ کے تحفظ سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈھکی پاکپتن شریف، ہڑپہ میوزیم اور ملکہ ہانس میں واقع پرنامی مندر سمیت دیگر تاریخی مقامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تاریخی مقامات کے تحفظ اور بہتر نگہداشت کے لیے مربوط حفاظتی اقدامات مرتب کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ان مقامات کو محفوظ، فعال اور مستقبل میں سیاحتی لحاظ سے مؤثر بنایا جا سکے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ مؤثر حفاظتی اقدامات کے ذریعے نہ صرف تاریخی مقامات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے بلکہ مستقبل میں انہیں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ اجلاس کے اختتام پر آثارِ قدیمہ کے تحفظ اور نگرانی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں