(Publish from Houston Texas USA)
رپورٹ :(طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)
ہسپتال میں مریضوں کے لیے صحت مند ماحول اور بس سٹینڈ میں مسافروں کی سہولت کے لیے کمشنر نے معیار اور ڈیزائن میں بہتری کی ہدایات دیں
کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ہسپتال کے سرجیکل سٹور، میڈیسن سٹور، لیبارٹری، مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میڈیسن سٹور اور سرجیکل سٹور میں ادویات کا ریکارڈ چیک کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر آصف طفیل نے ہسپتال کے اطراف میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی اور متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ صفائی کے عمل کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لیبارٹری کے ایس او پیز نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں اور لیبارٹری کا واضح سائن بورڈ نصب کیا جائے تاکہ آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ دریں اثنا کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر ڈاکٹر آصف طفیل نے ریلوے روڈ بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید اور میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری امور کا جائزہ لیا اور لاری اڈا کو نئے ڈیزائن کے مطابق تعمیر و ترقی دینے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں کو ہموار اور کشادہ بنایا جائے تاکہ مسافروں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ بس سٹینڈ میں مسافر خانہ، معیاری واش رومز اور کینٹین کے قیام کو یقینی بنایا جائے جبکہ لاری اڈا کے اندر باقاعدہ فٹ پاتھ تعمیر کیا جائے تاکہ شہریوں اور مسافروں کو محفوظ اور سہل راستہ میسر آ سکے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔