0

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رانا ایاز سلیم کے ہمراہ کرسمس کے موقع پر پاکپتن اور اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کرسمس کے موقع پر پاکپتن اور اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رانا ایاز سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر ساہیوال ڈویژن نے پاکپتن اور اوکاڑہ میںمسیحی بھائیوں کے ہمراہ کرسمس کے کیک کاٹے، انہیں تحائف دیے اور عیدی بھی تقسیم کی ۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادریوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی احترام، رواداری اور اتحاد ہی ایک مضبوط اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔دورے کے دوران کمشنر ساہیوال ڈویژن نے پاکپتن اور اوکاڑہ کرسمس سہولت بازاروں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں لگائے گئے مختلف سٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں، معیار اور صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا ور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، خصوصاً تہوار کے موقع پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔آر پی او رانا ایاز سلیم نے اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں، سہولت بازاروں اور عوامی مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی خوشیاں منا سکیں۔مسیحی برادری کے نمائندوں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں میں انتظامیہ کی شرکت اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں