کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل, کسان اتحاد 0

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے کسان اتحاد کے ایک وفد نے ملاقات کی،وفد نے کھاد، بیج اور پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا

(Publish from Houston Texas USA)

ساہیوال:(طیّب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے کسان اتحاد کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں کسانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے کھاد، بیج اور پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کھاد، معیاری بیج اور آبپاشی کے پانی کی بروقت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان زرعی اجناس کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے جامع لائحہ عمل تیار کر رہی ہے، جس سے کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور زرعی شعبہ مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کسان اتحاد کے وفد کو مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور حکومت کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ محکمہ زراعت ساہیوال کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں