0

کمشنر ساہیوال/چیئرمین ایجوکیشن ٹرسٹ ڈاکٹر اصف طفیل کی زیر صدارت

(Publish from Houston Texas USA)

رپورٹ:(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے 103 ویں اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر ساہیوال/چیئرمین ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کا شمار شہر کے ممتاز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے، جہاں معیاری تعلیم کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وہ ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے 103 ویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، پرنسپل اکبر علی سمیت بورڈ ممبران چوہدری سلطان محمود، پروفیسر قمر الزمان خان، سید افتخار حسین شاہ، شیخ بشارت ندیم، مہر اللہ یار، ہارون رشید اور سابق پرنسپل بریگیڈیئر (ر) انوار الحسن کرمانی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ڈی پی ایس میں دورِ حاضر کے تعلیمی تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کی جا رہی ہے اور تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اساتذہ کے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔کمشنر ساہیوال نے سپورٹس کلچر کے فروغ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈی پی ایس میں اساتذہ کی بھرتی اور طلبہ کے داخلے مکمل طور پر سو فیصد میرٹ پر کیے جاتے ہیں اور یہ شفاف نظام آئندہ بھی پوری دیانتداری کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں