(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کینال روڈ پر واقع انڈرپاسز کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں خوبصورتی کا شاہکار بنایا جائے۔ کمشنر نے نصرت فتح علی خاں انڈرپاس سے کینال روڈ کی جانب نہر کے ساتھ ایک کلومیٹر طویل بیوٹیفیکیشن کے جاری کام کو دیکھا اور بیڈ کی تکمیل کے فوراً بعد جاذبِ نظر ٹائلز لگانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد کینال روڈ پر سفر کرنے والوں کو ایک منفرد اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔ کمشنر نے جھال خانہ اوورہیڈ برج کے نیچے ریلوے کی وسیع اراضی پر پبلک پارک اور پلے گراؤنڈ بنانے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ سے میٹنگ کرکے جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لئے ترقیاتی اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا
