0

کراچی سانحہ کے بعد فیصل آباد ڈویژن میں فائر سیفٹی الرٹ

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

شاپنگ مالز، پلازوں اور فیکٹریز میں اچانک انسپکشن، سرٹیفکیٹ اور آڈٹ لازمی قرار

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں فیصل آباد ڈویژن بھر میں شاپنگ مالز و پلازوں، فیکٹریز اور عوامی آمدورفت کی دیگر کمرشل بلڈنگز میں فائر سیفٹی اقدامات مکمل کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر اچانک انسپکشن کا ٹاسک تفویض کر دیا گیا ہے۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مالز، پلازوں، فیکٹریز اور کاروباری عمارات سے فائر سیفٹی اقدامات مکمل ہونے کے باقاعدہ سرٹیفکیٹس حاصل کیے جائیں، جبکہ فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کے لیے آڈٹ کا نظام بھی نافذ کیا جائے۔

کمشنر فیصل آباد نے واضح کیا کہ فائر سیفٹی اور حفاظتی اقدامات میں معمولی سی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے کے تناظر میں حفاظتی انتظامات مزید ناگزیر ہو چکے ہیں۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی اقدامات کو مؤثر اور مربوط بنانے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں