(منجانب: راجہ محمد ایوب، نامہ نگار منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان کی شاندار کارکردگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ہاتھ سے خط لکھ کر خوبصورت پتھر پر کندہ کر کے ڈی پی او وسیم ریاض خان کو تحفے میں دیا۔ آئی جی کا ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں امن و امان کے قیام، جرائم کی شرح میں تاریخی کمی اور پولیس کے نظم و ضبط میں نمایاں بہتری کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان PSP کی شاندار خدمات کا باضابطہ اعتراف کیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وسیم ریاض خان کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ایک یادگاری تختی پیش کی جس پر یہ جملے سنہری حروف میں کندہ ہیں: وہ ایک ایسے لیڈر تھے جنہوں نے ڈیوٹی کو عزت اور خدمت کو میراث میں بدل دیا۔ ان کی ایمانداری نے ادارے کو وقار بخشا اور ان کی عظمت ہر اس جان کی حفاظت میں مضمر ہے جس کی حفاظت کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈی پی او وسیم ریاض خان جیسے ایماندار، پیشہ ور اور پرعزم افسران محکمہ پولیس کا اصل اثاثہ ہیں۔ ان کی قیادت میں منڈی بہاؤالدین پولیس نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کا اعتماد بحال کیا اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے میدان تنگ کر دیا۔ ڈی پی او وسیم ریاض خان کی قیادت میں ضلع بھر میں نہ صرف جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعاون کے نئے دور کا آغاز بھی ہوا جو ان کی قیادت کی شفافیت، وژن اور عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف ایک افسر کی کامیابی ہے بلکہ محکمہ پولیس کی عزت اور وقار میں اضافے کا سبب بھی ہے۔ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او وسیم ریاض خان کو خوبصورت پتھر پر خوبصورت تحریر سے مزین تختی پیش کی ہے۔ سینئر صحافی بیورو چیف ضلع منڈی بہاؤالدین، سماء لاہور کے نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے ڈی پی او وسیم ریاض خان کو مبارکباد دی ہے۔
