(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب/ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے متعلقہ ٹریفک افسران کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی رسول منڈی بہاؤالدین کا اسپیشل دورہ کیااور طلباء و فیکلٹی ممبران کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ڈی ایس پی صدر سید حسنات حسین شاہ ، ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ملک سیف علی اعوان ، پی آر او ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر ریاست علی آنند ، ڈپٹی پی ایس او محمد جاوید گجر ، ریڈر چوہدری عبدالسلام اور ٹریفک پولیس کے متعلقہ افسران بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او کا یہ دورہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں عوامی تحفظ (Public Safety) اور ٹریفک قوانین پر سخت عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا،ڈی پی او نے طلبا پر زور دیا کہ وہ دوران سفر موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کو یقینی بنائیں،ہیلمٹ صرف جرمانے سے بچنے کے لیے نہیں، بلکہ زندگی بچانے کی مطلق ضرورت (Absolute Necessity) ہے، اور اس کا استعمال لازمی ہے،سخت جرمانوں پر وضاحت کی اور نئے اور نظرثانی شدہ ٹریفک قوانین اور سنگین خلاف ورزیوں پر بڑھائے گئے جرمانوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیاتا کہ نوجوانوں کو ذمہ داری کا احساس ہو،موبائل فون کے استعمال اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے خطرات پر خاص توجہ دی گئی، کیونکہ نوجوانوں میں ٹریفک حادثات کی شرح زیادہ ہے،قانون کی بالادستی: واضح کیا کہ قوانین کی پابندی صرف پولیس کا ڈر نہیں بلکہ محفوظ معاشرے کی بنیاد ہے،یونیورسٹی آف رسول کی انتظامیہ نے ڈی پی او عبدالرحیم شیرازی کو ٹریفک پولیس کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
