0

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران سے اہم میٹنگ

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں آرگنائزڈ کرائم سے متعلقہ تمام افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم گل حس خان بھی اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال کے ہمراہ موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور سنگین جرائم کی روک تھام اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں پر بریفنگ لی۔
ڈی پی او ساہیوال نے افسران کو ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، جرائم پیشہ گروہوں کی کمر توڑنے کے لیے جدید تفتیشی تقاضوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لایا جائے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سراہا گیا جبکہ کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں