0

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا صدر سرکل میں 3 مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقادشہریوں کی شکایات سن کر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری

(Publish from Houston Texas USA)

رپورٹ:(طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے عوامی مسائل کے بروقت حل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے صدر سرکل میں 3 مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہریاں تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقہ جامع مسجد اہلحدیث 186/9L، گورنمنٹ پرائم سکول 184/9L جبکہ تھانہ کمیر کے علاقہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 118/9L میں منعقد کی گئیں، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، تحفظات اور درخواستیں پیش کیں۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے شہریوں کی شکایات توجہ اور تحمل سے سنیں اور موقع پر موجود پولیس افسران کو قانون و میرٹ کے مطابق فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ڈی پی او ساہیوال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ساہیوال پولیس شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں