(Publish from Houston Texas USA)
ساہیوال (طیب حبیب خان ڈسٹرکٹ بیوروچیف)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے رات گئے تھانہ غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی او ساہیوال نے تھانہ میں موجود ریکارڈ، مال خانہ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور سروس ڈیلیوری کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او ساہیوال نے تھانہ میں درج مقدمات کے اندراج، تفتیشی عمل، زیرِ حراست ملزمان کی صورتحال اور حوالات میں صفائی و سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ کو بروقت اور قانون کے مطابق مکمل رکھنے کی ہدایت کی اور شہریوں کی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے پر خصوصی زور دیا۔ڈی پی او ساہیوال نے تھانہ عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی یا غیر پیشہ ورانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
