0

ڈی ایس پی نے منڈی بہاؤالدین کی ضلعی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

راجہ محمد ایوب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کی نگرانی میں اور نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل منڈی بہاؤالدین چوہدری محمد امجد کھوکھر نے ڈسٹرکٹ کورٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے عدالت میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس انسپکٹر اور اہلکاروں کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کو دوبارہ چیک کیا اور ان کی پیشہ وارانہ تیاری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو سخت ہدایات اور خصوصی بریفنگ دی جس میں چوکس رہنے اور مشکوک افراد اور اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل منڈی بہاؤالدین چوہدری محمد امجد کھوکھر نے بیورو چیف سماء لاہور اور پی ٹی وی نیوز کے نمائندہ منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتوں کے دورے کا مقصد وکلاء، فریقین اور عدالتی عملہ کی سکیورٹی کو ہر وقت یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے پیشگی نمٹنا ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلعی عدالت میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں