0

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کی زیرصدارت محکمہ ایریگیشن کی کارکردگی کا اجلاس

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپابڈنٹ منڈی بہاؤالدین

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر کی زیرِ صدارت محکمہ ایریگیشن کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ایریگیشن کی تینوں ڈویژن کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نہری بندوں کی حفاظت،صفائ ستھرائی اور ضروری مرمت کو یقینی بنایا جائے۔ فیلڈ میں نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ رسول بیراج کے ساتھ نئےتفریحی مراکز بنانے کے حوالے سے پلان بھی پیش کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں