(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین چوہدری عدیل حیدر نے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال منڈی نہاؤالدین میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ شاندار افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر چوہدری عمیراختر، چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمیر صفدر اظہر وحید، ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء راجہ محمد ایوب ، فوکل پرسنز برائے ای پی آئی رانا جاوید، محمد ہارون شہزاد سمیت اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر عاطف منیر راجہ حمزہ ایوب اور دیگربھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ 02 فروری سے 05 فروری تک جاری رہنے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 24 ہزار 622 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں، 45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی 1225 ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی ازخود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنا مثبت کردار ادا کریں، اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس خطرناک اور موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں چلڈرن ہسپتال سے مین روڈ تک آگاہی واک بھی منعقد ہوئی
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
