ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری 0

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈویژنل بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

چاول، دال، گوشت، دودھ و دیگر اشیاء کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، تاجروں اور شہریوں سے رعایت اور تعاون کی اپیل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین کے عوام الناس کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے مثبت ثمرات نچلے طبقے تک منتقل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر،نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت، اوپن وہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری نے ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے نئی قیمتوں کے نوٹیفیکیشن کے اجراء پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے نوٹیفکیشن کےمطابق چاول باسمتی سپر 290روپے فی کلو گرام، چاول کائنات 290روپے، دال چنا (موٹی)210،دال چنا باریک195، دال مسور موٹی200روپے، دال ماش دھلی ہوئی400روپے، دال ماش چھلکا340، دال مونگ دھلی ہوئی 335روپے، سیاہ چنا 205، سفید چناباریک 210روپے، بیسن210، روٹی(100گرام) 14روپے، چھوٹاگوشت( مٹن)1400 روپے کلو، بڑا گوشت (بیف) 800 روپے ، دودھ 170روپے لیٹر، دہی 180روپے کلو جبکہ گوشت برائلر، انڈے،سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا ہے کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے گا،رمضان المبارک کے دوران انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو موثر بنانے کیلئے اپنا تعاون اور کلیدی کردار ادا کریںاور از خود قیمتوں کو کم کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں۔جو دکاندار اس پر عملدرآمد نہ کرے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں