(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں کی پیش رفت، سرکاری امور کی انجام دہی، عوامی خدمات کی فراہمی اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام محکموں کے کے پی آئیز( KPIs)، E Biz کی پیش رفت، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے گٹروں کے ڈھکنوں کی سو فیصد تنصیب، رہائشی علاقوں میں سیوریج و ڈرین نالوں کو کور کرنے، شاپنگ سنٹرز، مارکیٹس، ہسپتالوں اور میرج ہالز میں حفاظتی اقدامات سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات ،کیمروں اور سائن بورڈز کی تنصیب، سمیت تمام ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔اجلاس میں ٹریفک مسائل کے حل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
