(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین عدیل حیدر کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف رسول میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک، لائبریری، فیکلٹی ہاسٹل، رہائشی عمارات و گیٹس، وائس چانسلر آفس، پارکنگ ایریاز، مین گیٹ، ٹربائنز، سیوریج سسٹم سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے، سیوریج سمیت دیگر تکنیکی و انتظامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور یونیورسٹی کے احاطہ میں موجود غیر ضروری ملبہ دو دن کے اندر مکمل طور پر ہٹانے کی سخت ہدایت جاری کی،انہوں نے ریجنل فاریسٹ آفیسر کو یونیورسٹی میں موجود گارڈن اور فوارے کی حالت کو بہتر بنانے، خوبصورتی میں اضافہ کرنے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے یونیورسٹی میں وسیع پیمانے پر شجرکاری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
